سپیکر قومی اسمبلی سےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی سےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں قائد ایوان سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو سرگرم کردار ادا کرنا ہو گا۔یوان میں خوشگوار ماحول میں بحث اور قانون سازی پارلیمان کے تکریم میں اضافہ کرے گی،موجودہ انتخابی عمل میں شفافیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے خطوط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے،مستقبل کے لیے انتخابی عمل پر اعتماد کو بحال کرنا اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے،

اسد قیصر نء کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اپوزیشن کی جانب سے نام وصول ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔سینٹ میں قائد حزب اختلاف سے ہونے والا رابطہ خوش آئند تھا،پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں ماحول کو سازگار بنانے اور اپنے تعاون کا یقین دلانا قابل ستائش ہے۔

پی پی پی کی جانب سے ایوان کا ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہائی اور اس سلسلے سید نوید قمر کا بطور فوکل پرسن تقرر سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے،چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کا پارلیمانی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے اور کمیٹی کا جلد قیام مثبت قدم ہو گا،قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے لیے تمام تر معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے