اعدادوشمار چین کی 2 کورناویکسینز کومحفوظ اور موثر ثابت کرتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

اعدادوشمار چین کی 2 کورناویکسینز کومحفوظ اور موثر ثابت کرتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا :عالمی ادارہ صحت کی سٹریٹجی ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس (ایس اے جی ای )نے کہا ہےکہ چین کے سائنو فارم اور سائنو ویک کی پیش کردہ دو کووڈ-19 ویکسینز کے متعلقہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی حفاظتی استعدکار عالمی ادارہ صحت کے معیار کو پورا کر سکتی ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گی۔ایس اے جی ای کے چیرمین علی جانڈرو کراوییوٹو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں چینی کمپنیوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی ویکسین عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ہیں یعنی ویکسین کی تاثیر کی شرح تقریباً پچاس اور بہتری کے ساتھ ستر فیصد تک پہنچتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کو امید ہے کہ اپریل کے آخر سے پہلے متعلقہ ویکسینز کے استعمال کی تجاویز پیش کی جائیں گی