چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا پتوکی میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے واقعے کا نوٹس، ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے گی: فاطمہ چدھڑ

 چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا پتوکی میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے واقعے کا نوٹس، ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے گی: فاطمہ چدھڑ

لاہور : چیئرپرسن   پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے پتوکی میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ملزمان سات دن تک تین بچوں کی ماں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔   چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ س حوالے سے چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ بہت جلد میں متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کروں گی  اور  ڈی پی او قصور سے اس کیس کے سلسلے میں ملاقات کروں گی۔