محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل-21 2020کے لئے سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا

محکمہ آبپاشی کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق پنجاب کی مختلف نہریں 26 دسمبر تا 31 جنوری تک بند رہیں گی: ترجمان آبپاشی

محکمہ آبپاشی نے ربیع فصل-21 2020کے لئے سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور :  محکمہ آبپاشی نے صوبہ بھر کی مختلف نہروں کی تعمیرومرمت،بھل صفائی اور ربیع سیزن 2020-21 کے لئے منگلا اور تربیلا ڈیم سے نکلنے والی تمام نہروں کی سالانہ بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت منگلا کمانڈ سے نکلنے والی لوئر جہلم کینال اور رسول قادرآباد لنک کینال 26دسمبر2020 سے 12 جنوری 2021تک بند رہیں گی۔ قادر آباد بلوکی لنک کینال27 دسمبر سے 13 جنوری،لوئر باری دوآب کینال اور بلوکی سلیمانکی کینال 29 دسمبر سے 15جنوری، اپرپاکپتن کینال اور ایسٹرن صادقیہ کینال 30 دسمبر سے 16 جنوری،  اپرجہلم کینال 12جنوری سے 29 جنوری، لوئر چناب کینال علاوہ ازیں جھنگ برانچ13 جنوری سے 30جنوری، جھنگ برانچ 27 دسمبر سے 13 جنوری،اپر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری،  اپر چناب کینال 26 دسمبر سے 12 جنوری اور سنٹرل باری دو آب کینال 27دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی۔

ترجمان محکمہ آبپاشی کے مطابق تربیلا کمانڈ سے نکلنے والی تھل کینال 13 جنوری سے 30 جنوری، تریموں بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بشمول تریموں سدھنائی لنک کینال 10 جنوری سے 27جنوری، سدھنائی کینال اور سدھنائی میلسی بہاول لنک کینال 11 جنوری سے 28 جنوری،لوئر پاکپتن کینال 12 جنوری سے 29 جنوری، لوئر بہاول کینال 13 جنوری سے 30 جنوری، پنجند بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 5 جنوری سے 22 جنوری، اور تونسہ بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں 31 دسمبر سے 17 جنوری تک بند رہیں گی۔ اس بندش کے دوران محکمہ آبپاشی سالانہ منصوبے کے تحت منتخب نہروں میں بھل صفائی بھی کروائے گا۔