سپلائی چین سسٹم کی بہتری کے لیے فیلڈ افسران کی تربیت نہایت ضروری ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک

ویٹرنری اکیڈمی میں گریڈ 17سے گریڈ 18کے لیے لازمی آن لائن ٹریننگ کی اختتامی تقریب

سپلائی چین سسٹم کی بہتری کے لیے فیلڈ افسران کی تربیت نہایت ضروری ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک

لاہور: دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور سپلائی چین سسٹم کی بہتری کے لیے فیلڈ افسران کی تربیت نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے ویٹرنری اکیڈمی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق ویٹرنری اکیڈمی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورمیں محکمہ لائیوسٹاک کے گریڈ 17کے افسران کی لازمی آن لائن ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس لازمی ٹریننگ میں محکمہ کے 30افسران نے شرکت کی۔ ٹریننگ کا مقصد افسران کی مالی اور انتظامی امور میں صلاحیتوں کو بڑھانا تھاتاکہ وہ بہتر انداز میں فرائض کی انجام دہی کر سکیں۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ دوران ملازمت اس طرح کے ٹریننگ پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ تربیتی پروگرام افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے ٹریننگ کے شرکائکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کے افسران اپنے ماتحت اداروں میں بہتری کے لیے بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر نسیم احمد نے محکمانہ کاوشوں کو سراہا اور شرکائکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے آن لائن ٹریننگ کورس مکمل کرنے والے افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)اور ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) نے بھی شرکت کی۔