صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کا پپلاں میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ

عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیر جنگلات محمد سبطین خان

صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان کا پپلاں میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر جنگلات سردار محمد سبطین خان نے میانوالی پپلاں میں قائم سہولت بازاروں کا دورہ کیا اور اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں اور ان کے معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے- وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے حکومت کی جانب سے مقرر شدہ قیمتوں سے کسی کو تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کے خلاف موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے- وزیر جنگلات کا مزید کہنا تھا کہ گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف حکومت سخت اور فوری ایکشن لے گی۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔