میاں اسلم اقبال سے پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، کوٹینگ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت

صنعتکاروں کے مسائل کا حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

میاں اسلم اقبال سے پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، کوٹینگ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان کوٹینگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین معظم رشید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران کوٹینگ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔وفد نے کوٹینگ انڈسٹری کے سیل ٹیکس ریفنڈ کے کلیمز کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتکاروں کے مسائل کاحل اور انہیں سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوٹینگ انڈسٹری کے سیل ٹیکس ریفنڈ کا مسئلہ ایف بی آر کے حکام سے رابطہ کرکے حل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوٹینگ انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور اس صنعت سے وابستہ غیر ہنرمندوں کو کوٹینگ انڈسٹری کی مشاورت سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کوٹینگ انڈسٹری میں ایکسپورٹ کا پوٹینشل موجود ہے، ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی اے نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کی صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں، وفد کے اراکین نے کہا کہ آپ سے مل کر ہمیں کوٹینگ انڈسٹری کے تمام مسائل کے حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔وفد میں سجاد مغل، عرفان، کرنل ریٹائرڈ قمر، سجاد حسین اور دیگر شامل تھے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،محکمہ صنعت و تجارت کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔