صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل 19 کا دورہ

اور وہاں موجود یوسی دفتر کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے تاکہ عوام الناس کو اپنے مسائل کے حل کیلئے آسانی میسر ہو سکے

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل 19 کا دورہ

 لاہور : صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسل 19 کا دورہ کیا اور وہاں موجود یوسی دفتر کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے تاکہ عوام الناس کو اپنے مسائل کے حل کیلئے آسانی میسر ہو سکے۔ انہوں نے دفتر کی ضروری تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اسی مقصد کیلئے وہ اپنے دفتر میں ہر ہفتے کم از کم ایک دن کھلی کچہری لازمی منعقد کرتے ہیں جبکہ شہر میں موجودگی کی صورت میں وہ ریگولر اپنے دفتر بیٹھ کر لوگوں کے مسائل معلوم کرتے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔

یو سی کے دورے کے دوران صوبائی وزیر نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ان منصوبوں کو معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ راجہ راشد حفیظ نے عوام سے کہا کہ وہ کورونا کی موجودہ لہر کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ نہ صرف خود اور اپنے اہل خاندان کو ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین اور معاونت کریں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔