صوبائی سیکرٹری و ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنیوالے ادارے صنفی امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے فعال کردار ادا کرتے رہیں گے

صوبائی سیکرٹری و ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور: صوبائی سیکرٹری و ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں پنجاب میں خواتین پر تشدد کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لیے کام کرنیوالے ادارے صنفی امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے فعال کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضاکا مزید کہنا تھا کہ محکمہ و ویمن ڈویلپمنٹ خواتین پر بد قسمتی سے ہونے والے تشدد پر خاموش نہیں رہے گا۔

ہمیشہ عورتوں کے حقوق کی بحالی اور ترقی کے لیے خواتین کیساتھ کھڑارہے۔محکمہ ترقی خواتین صوبے میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی اورعملی اقدامات پر فوکس کیے ہوئے ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایم نجیب WDD، ڈائریکٹر جنرل WDD سجیلہ نوید، ایس/ او WDD محمد شبیر، محکمہ و ویمن ڈویلپمنٹ کے تمام متعلقہ افسران اور UNویمن کے نمائندگان نے شرکت کی۔