صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایشین پریشئس منرل کمپنی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں ایشین منرلز کمپنی کی جانب سے چکوال میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایشین پریشئس منرل کمپنی کے نمائندہ وفد کی ملاقات

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ایشین پریشئس منرل کمپنی کے نمائندہ وفد کی ملاقات کی۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں ایشین منرلز کمپنی کی جانب سے چکوال میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔وفد میں کمپنی کے سی ای او ندیم خان، کنٹری منیجرارشادعلی کھوکھر، علی تسرام ایڈمن منیجر اور دیگر شامل تھے۔ سی ای او کمپنی کے صدر نے کہا کہ ہمارے گروپ نے چکوال میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے حصول کے بعد سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

حکومت نے مارچ  2018 میں نوٹیفکیشن کے ذریعے چکوال کو سیمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے نیگیٹو ایریا میں شامل کر دیا تھا۔وضاحت چاہتے ہیں کہ اس نوٹیفکیشن کااطلاق ہماری سرمایہ کاری پربھی ہوگا۔پنجاب میں سرمایہ کار دوست ماحول ہے اور ہمار ے گروپ کو یہاں سیمنٹ پلانٹ لگانے کے تعاون درکار ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ لا کی قانونی رائے کے حصول کے لئے معاملہ بھجوایا گیا ہے۔

محکمہ لا کی قانونی رائے کی روشنی میں مزید پیش رفت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے 5 کمپنیوں کو این او سی جاری ہوچکے اور مزید 5این اوسی جلد جاری ہونگے۔حکومت نے تعمیراتی سیکٹر کیلئے تاریخ ساز مراعاتی پیکج دیا ہے۔جس سے تعمیراتی سیکٹر سے وابستہ دیگر 40صنعتیں بھی فروغ پائیں گی۔سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔