محکمہ اوقاف میں ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفیکیشن جاری

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب میں تعینات افسران کو ترقی پانے پر مبارک باد  ترقی پانے والے افسران اپنی صلاحیتوں کو مزید اجا گر کرکے محکمہ کی اہمیت اور افادیت کو عوام کے سامنے اپنے کام کے ذریعے لائیں

محکمہ اوقاف میں ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور :صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب میں تعینات افسران کو ترقی پانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پانے والے افسران اپنی صلاحیتوں کو مذید اجا گر کرکے محکمہ کی اہمیت اور افادیت کو عوام کے سامنے اپنے کام کے ذریعے لائیں۔ اس سلسلہ میں ترقی پانے والے افسران کامحکمہ اوقاف کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمانہ ترقی کمیٹی اول کا اجلاس زاہد سلیم گوندل سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی زیر صدارت انعقاد ہو ا تھا۔

اجلاس میں محمد یوسف اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیل نمبر17کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سکیل نمبر18،عظیم حیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیل نمبر17کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سکیل نمبر18،آصف اعجازاسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیل نمبر17کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس سکیل نمبر18میں ترقی،ایاز احمد حبیب،بابر سلطان گوندل،عبدالشکور،قاضی اظہر امین منیجر سکیل نمبر16کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ایگزیکٹو آفیسر /ایڈمنسٹریٹر سکیل نمبر 17میں ترقی،محمد اشفاق اور خلیل احمد آفس سپرنٹنڈنٹ سکیل نمبر 17کوکو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ایگزیکٹو آفیسر /ایڈمنسٹریٹر سکیل نمبر 17میں ترقی اور عبدالقیوم پرائیویٹ سیکرٹری سکیل نمبر 17 کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ایگزیکٹو آفیسر /ایڈمنسٹریٹر سکیل نمبر 17میں ترقی دی گئی۔