پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے 05رکنی وفد کی سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود سے ملاقات کی

محکمہ خوراک پنجاب سرکاری طور پر پنجاب کے 36اضلاع میں ان کی آبادی کی ضرورت کے مطابق گندم ریلیز کرےگااورصرف فنکشنل ملز کو ہی گندم ریلیز کی جائے گی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے 05رکنی وفد کی سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود سے ملاقات کی

لاہور : پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے 05رکنی وفد نے آج چیئرمین عاصم رضا کی سربراہی میں سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر فوڈ پنجاب واجد علی شاہ کے علاوہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام پر اتفاق کیا گیا۔سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب سرکاری طور پر پنجاب کے 36اضلاع میں ان کی آبادی کی ضرورت کے مطابق گندم ریلیز کرےگااورصرف فنکشنل ملز کو ہی گندم ریلیز کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے ان اقدامات کے باعث آٹے کی قیمتوں کے اضافے کے حالیہ رحجان کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔وقاص علی محمودنےفلور ملز کو گندم کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔