ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان کی ھدایات پر بھکر پولیس کا جواریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

14 جواری گرفتار اور 2 لاکھ 88ہزار 120 روپے کی پراپرٹی قبضہ پولیس میں لے لی گئی

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان کی ھدایات پر بھکر پولیس کا جواریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

  بھکر : تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر احسان اللّٰہ خان ,SI محمد شعیب معہ ٹیم نے قماربازی کے اڈے پر کامیاب ریڈ کرتے ہوئے 10 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جنکے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی نقد رقم /38120 روپے،  35000روپے کے موبائل فون, 195000 روپے کے موٹر سائیکل اس طرح کل پراپرٹی مالیتی 268120 روپے اور مرغ اصیل قبضہ پولیس میں لیجاکر انکے خلاف مقدمہ زیردفعہ 5 پنجاب گیمبلنگ آرڈیننس تھانہ جنڈانوالہ درج کر لیا گیا.

ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان انسپکٹر محمد طارق اعوان ,SI ثناء اللّٰہ معہ ٹیم نے جوۓ کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 جواری رنگے ھاتھوں پکڑ لیے جن کے قبضے سے داؤ پر لگی نقد رقم 20 ہزار روپے معہ ڈولی دانہ برامد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔اچھی کارکردگی پر DPO بھکر رانا طاہر رحمّٰن خان نے SHOs  اور ٹیم کو شاباش دی