صوبائی وزیر اعجاز عالم اگسٹین کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق کا اجلاس

پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق سردار مہندر پال اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی خصوصی شرکت   اجلاس میں ہائر ایجوکیشن میں دو فیصد کوٹہ اور ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

 صوبائی وزیر اعجاز عالم اگسٹین کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق کا اجلاس

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق کا ساتواں اجلاس سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سردار مہندر پال سنگھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری کے علاوہ سو شل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ،سکول ایجوکیشن،صنعت و تجارت،ٹرانسپورٹ، پاپولیشن، داخلہ، قانون، اعلیٰ تعلیم، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، یوتھ افیئرز، اطلاعات اور دیگر محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ سیکرٹری انسانی حقوق ندیم الرحمان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ سڈل کمیشن کی قیادت میں منعقد ہ  اجلاس میں طے پایا تھا کہ پبلک سیکٹر میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے مقرر کردہ دو فیصد کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا اور اس کی رپورٹ محکمہ انسانی حقوق کو بھی ارسال کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین کی جانب سے محکمہ انسانی حقو ق میں قائم سیل کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے جبکہ متعلقہ محکموں میں انسا نی حقوق کی  محکمانہ تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ ون مین سڈل کمیشن کی ہدایات پر عملدر یقینی بنایا جا رہا ہے،تاہم ضرورت اس مر کی ہے کہ تمام محکمے انسانی حقوق کے تحفظ پر خاص توجہ دیں تاکہ عام آدمی کی عزت نفس کی حفاظت ہو۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے پبلک سیکٹر میں دو فیصد کوٹہ پر100 فیصد عملدرآمدکو یقینی بنانا ہوگا تاکہ اس کو پرائیویٹ یونیورسٹیز میں بھی یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے کہاکہ ایسا میکنز م بنایاجائے کہ تمام اضلاع کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جا سکے جبکہ متعلقہ سیکرٹریز کو اجلاس میں شرکت کا پابند کیا جائے۔