سینئر ممبر بابر حیات تارڑ کی گجرات میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت

لاہور:سینئر ممبر بورڈآف ریونیو بابر حیات تارڑ نے آج ڈی سی آفس گجرات میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی اورلوگوں کی شکایات کے ازالے کے عمل کاجائزہ لیا

سینئر ممبر بابر حیات تارڑ کی گجرات میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت

لاہور: سینئر ممبر بورڈآف ریونیو بابر حیات تارڑ نے آج ڈی سی آفس گجرات میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی اورلوگوں کی شکایات کے ازالے کے عمل کاجائزہ لیا۔ اس موقع پہ گفتگو کرتے ہوئے بابر حیات تارڑ نے کہا کہ آج صوبہ بھر میں چھٹی ماہانہ عوامی ریونیو خدمت کچہریاں منعقد کی گئی ہیں۔ اکتوبر2020 سے فروری 2021تک 40ہزار افراد نے ریونیو خدمت کچہریوں میں مختلف نوعیت کی درخواستیں دیں اور 98 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے مزید کہا کہ عوام کو اراضی ریکارڈ کے حصول میں نمایاں ریلیف مل رہا ہے اور شہریوں کی ریونیو خدمت کچہری میں بھر پور شرکت انکے اعتماد کا مظہر ہے۔