اس مقابلے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں: ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

انٹر کالجز و یونیورسٹیز الحمراء ”مقابلہ گائیکی“،گیت میں عائشہ طارق جبکہ غزل میں ریچل کے نام ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کی طرف سے ”مقابلہ گا ئیکی“ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش ”وائس آف الحمرا“نے فن شناسی کی تاریخ رقم کر دی، پاکستان بھر سے نوجوان گلوکاروں کی شرکت

اس مقابلے میں نیا ٹیلنٹ سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں: ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

لاہور :عظیم الشان الحمراء ”مقابلہ گائیکی“،گیت میں عائشہ طارق جبکہ غزل میں ریچل کے نام ہوگیا۔گیت میں سعد سلطان دوسرے اور پاکیزہ لعل تیسرے جبکہ غزل میں احسان اشرف دوسرے اور نفیس احمد تیسرے نمبر پر آئے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں مقابلہ گائیکی کا انعقاد ہوا،نوجوان آرٹسٹوں نے مقابلہ میں ملک بھر سے شرکت کی-پروگرام میں حامد علی خان،ترنم ناز اور عبد الرؤف نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے کہا کہ ”مقابلہ گائیکی“ میں نئے ٹیلنٹ کا سامنے آنا اس بات کا مظہر ہے کہ نوجوان موسیقی کے جذبے سے سرشار ہیں - اس پلیٹ فارم سے بڑے بڑے فنکار سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الحمرا فن کی قدر دانی میں صف اول کا ادارہ ہے اور”مقابلہ گائیکی“ اس کی زندہ مثال ہے-