قومی ٹیم کے آسٹریلوی بالنگ کوچ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار

قومی ٹیم کے آسٹریلوی بالنگ کوچ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار

لاہور (سپورٹس ڈیسک):  قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلوی بالنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کیا شکار ہوگئی۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شان ٹیٹ والد کے انتقال کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن پہنچیں گے۔ پی سی بی نے شان ٹیٹ کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی ہے تاہم بعد میں اطلاع فراہم کی جائے گی۔

مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔