روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے

روسی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

روسی وزیراعظم میخائل میشوتن نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیا اور اس کے بعد ٹیلی ویژن پر عوام کو بھی آگاہ کیا۔ روسی صدر نے وزیراعظم میخائل میشوتن کی طرف سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔