سشمیتا سین نے ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کردی

بھارت میں جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث وقت گزاری کے لیے  سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے منفرد جواب دیئے

سشمیتا سین نے ’سورۃ العصر‘ کی تلاوت کردی

بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے ایک لائیو سیشن میں ’ سورۃ العصرکی تلاوت کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بھارت میں جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث وقت گزاری کے لیے  سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک لائیو سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے منفرد جواب دیئے۔

سشمیتا سین کے اِس لائیو سیشن کے دوران اُن کے مسلمان مداحوں نے اُن سے قرآن پاک کیسورۃ العصرکی تلاوت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اُنہوں نے اپنے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تلاوت کی۔ بھارتی اداکارہ کے اُن ہی مسلمان مداحوں میں سے ایک نے اُس لائیو سیشن کی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

سشمیتا سین کے لائیو سیشن میں اُن سے ایک ملتان کے رہائشی مداح نے سوال کیا کہ آپ پاکستان کب آئیں گی؟ سشمیتا سین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آ نے کا ارادہ رکھتی ہیں،  گو کہ انہیں پاکستان آئے طویل عرصہ بیت چکا ہے لیکن وہ جلد پاکستان آ نے کی کوشش کریں گی۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ وہ 3 بار کراچی آ چکی ہیں اور تینوں مرتبہ انہیں بے حد پیار ملا۔ واضح رہے کہ سشمیتا سین اِس سے قبل بھی ’ سورۃ العصرکی تلاوت کرچکی ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی۔