وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں ، وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک

صوبائی وزیر نے ضلع میانوالی میں انسدادِ کوروناانتظامات اور لیبارٹری میں فراہم کردہ سہولیات کوسراہا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں ، وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک

میانوالی:  وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں اور اس سلسلہ میں فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹر ز و طبی عملہ کا اس بیماری سے لڑنے کا جذبہ اور لوگوں کو آگہی کی فراہم کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں اور قابل تقلید ہیں پوری قوم ان کی خدمات پر ان کو سیلوٹ پیش کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا ایچ ڈی یو اور لیبارٹری کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیاء،سی اوہیلتھ ڈاکٹر ز پرویز اقبال، ایم ایس ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتا ڈاکٹر ملک محمد خان اور ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹر اکرام اللہ خان شہباز خیل بھی ان کے ھمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے ضلع میانوالی میں انسدادِ کوروناانتظامات اور لیبارٹری میں فراہم کردہ سہولیات کوسراہا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں سے سولہ صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 14 اپریل کے بعد کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ سی ای او ہیلتھ نے ایچ ڈی یومیں وینٹلیڑز، کارڈیک مانیٹرز، سکر ز مشینوں اور دیگر سہولیات سے بھی انھیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی پنجاب نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ امر خو ش آئند ہے کہ میانوالی کورونا فری ضلع بننے جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُز دار کی قیادت میں پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے اقدانات بروے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر توانائی پنجاب نے بعدازاں گندم خریداری مرکز میانوالی کابھی دورہ کیا اور گندم خریداری و باردانہ فراہمی سے متعلق ریکارڈ وانتظامات کا معائنہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر سنٹر پر موجود کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبو د کیلئے ہر ممکن اقدامات برؤے کا ر لارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گندم خریداری میں کاشتکاروں کو گرداوری کے بغیر باردانہ کی فراہمی، گندم کی قیمت خرید میں اضافہ اور کاشتکاروں کو مڈل مین کے استحصال سے بچانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خرید ے گی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو براہ راست سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوھدری محمد توفیق اور سنٹر انچارج اے ایف سی ظہور اختر خان نے وزیر توانائی کو اس سال گندم کے ھدف، خریداری پالیسی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے گندم خریداری مرکز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی قیمت کی بروقت ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں سٹاکسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور اب کسی کی جرأت نہیں ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی کر سکے۔انھوں نے کہا کہ عوام وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کے عزم کا ساتھ دیں اور لاک ڈاؤن احکامات، حفاظتی اقدامات، احتیاطی تدابیر و سماجی فاصلہ کی ہدایات پر سو فی صد عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ وطنِ عزیز اس موذی مرض سے جلد از جلد پاک ہو سکے۔