نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) کا مزدورں کے عالمی دن(یوم مئی) کے موقع پر اجلاس

کمیونٹی موبلائزیشن کے لئے ملک بھر کے رورل سپورٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا:  این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینیٹر (این سی او سی) کا مزدورں کے عالمی دن(یوم مئی) کے موقع پر اجلاس

رورل سپورٹ پروگرام کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ عوامی آگاہی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ این سی او سی  کمیونٹی موبلائزیشن کامقصد اب تک اور 9مئی کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے لوگوں کو بروقت معلومات پہنچانا ہے۔ این سی او سی

کسی بھی وباء یا قومی بحران میں کمیونٹی موبلزیشن اہم کردار ادا کرتی ہے، اگر عوام کو بروقت آگاہ رکھا جائے تو بہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ این سی او سی  این سی او سی نے کمیونیکشن سٹریٹجی کو مرتب کر کے اس سلسلے میں پاکستان کے طول و عرض میں میپنگ کی ۔ این سی او سی

پاکستان کی مجموعی آبادی کا 67فیصد دیہات، 81فیصد ٹیلی فون کا استعمال، 78فیصد ٹی وی دیکھتے، 37 فیصد کی ریڈیو تک رسائی اور دیگر سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ این سی او سی ڈیٹا کی روشنی میں مطلوبہ عوام کا ایک ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ این سی او سی

فرد، خاندان،کمیونٹی اور معاشرے پر مشتمل4ڈیٹا گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں، ان گروپوں تک پہنچنے کے لئے مختلف زبانوں کا انتخاب کیا گیا۔ این سی او سی ملک بھر میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، سرحد رورل سپورٹ پرگرام ، نیشنل رورل سپورٹ پرگرام، انسٹیویٹ آف رورل منیجمنٹ، بلوچستان رورل سپورٹ پرگرام، سندھ گریجویٹ ایسوسی ایشن، سندھ رورل آرگنائزیشن کے نیٹ ورک قائم ہیں۔ این سی او سی ان تمام پروگراموں کے نیٹ ورک کے تحت 2192 مقامی تنظیمیں، مجموعی طور پر 36ہزار 897 دیہی تنظیمیں، مجموعی طور پر 4لاکھ 89ہزار 525 کمیونٹی آگنائزیشنز ہیں جن کی قومی سطح پر رسائی 54ملین لوگوں تک ہے، یہ نیٹ ورک 149اضلاع تک پھیلا ہوا ہے۔