وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت صوبائی پیشنٹ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پیشنٹ سیفٹی کے پائلٹ پراجیکٹ کو کامیاب بنائیں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت صوبائی پیشنٹ سیفٹی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

لاہور:.  وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں صوبائی پیشنٹ سیفٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈاکٹر حسین جعفری عمر اشتیاق اور عالمی ادارہ صحت سے فوکل پرسن ڈاکٹر ذوالفقار خان، ڈاکٹر بابر جعفری اور ڈاکٹر یحییٰ گلزار نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔پیشنٹ سیفٹی کمیٹی کے ممبران نے صوبائی وزیر صحت کو مختلف تجاویز پیش کیں۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پیشنٹ سیفٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے لاہور کے 2جبکہ ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک ہسپتال کا چناؤ کیاگیا ہے۔چاروں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ کی پیشنٹ سیفٹی کے حوالہ سے باقاعدہ تربیت کروائی جائے گی۔تربیت کا بنیادی مقصد مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ میں بھی پیشنٹ سیفٹی کو اہم جزو قرار دیاگیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پیشنٹ سیفٹی کے پائلٹ پراجیکٹ کو کامیاب بنائیں گے۔پیشنٹ سیفٹی کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد دائرہ کار کو صوبائی سطح تک وسیع کر دیں گے۔