میاں اسلم قبال نے گلبر گ میں اٹلی پاکستان فٹ وئیر ٹیکنالوجیکل سینٹر کا افتتاح کر دیا

صوبائی دارلحکومت میں فٹ وئیر ٹیکنالوجیکل سینٹر کا قیام خوش آئندہے، سینٹر کے قیام سے فٹ وئیر لوکل انڈسٹری کی پیداوار کا معیار بہتر ہوگا، صوبائی وزیر

میاں اسلم قبال نے گلبر گ میں اٹلی پاکستان فٹ وئیر ٹیکنالوجیکل سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور:.صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم قبال نے آج گلبر گ میں اٹلی پاکستان فٹ وئیر ٹیکنالوجیکل سینٹر کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان میں اٹلی کے سفیرایندریس فیرزیMR. Andreas Ferrarese، اوراٹلی میں پاکستان کے سفیرنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسویشن کے نو منتخب چیئرمین عمران ملک،موجودہ چیئرمین محمد یونس اور فٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ صنعت کاوروں اور تاجروں نے افتتاح تقریب میں شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے اشتراک سے صوبائی دارلحکومت میں فٹ وئیر ٹیکنالوجیکل سینٹر کا قیام خوش آئندہے اور اس سینٹر کے قیام سے فٹ وئیر لوکل انڈسٹری کی پیداوار کا معیار بہتر ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ لیدر اینڈ فٹ ویئر انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس اہم صنعت کی بہتری کے لئے جو بھی اقدامات کر سکتے ہیں کریں گے۔ سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے فٹ وئیر انڈسٹری کی برآمدات بڑھانے کے لئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔ پوری چین کو ٹھیک کرکے اس سیکٹر کو ایکسپورٹ کے قابل بنائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیڈو کے اشتراک سے کلسٹرڈویلپمنٹ پروجیکٹ جاری ہے،اسے نتیجہ خیز بنائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لئے 1.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں خواتین کی شرکت بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبہ کی تاریخ کا سب سے بڑا روزگار کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے۔ اس پروگرام پر عمل درآمدسے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پید ہوں گے۔پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بھی بنائی جارہی ہے۔ پاکسان میں اٹلی کے سفیر ایندریس فیرزی نے کہا کہ اٹلی پاکستان فٹ وئیر ٹیکنالوجیکل سینٹر کے قیام سے فٹ وئیر انڈسٹری فروغ پائے گی اور اس سینٹرکے قیام سے پاکستا ن اور اٹلی کے مابین تکینکی تعاون بڑھے گا۔

٭٭٭٭