میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، صدر عارف علوی

میڈیا خواتین میں اس مرض کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا کو خطوط ارسال

میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، صدر عارف علوی

اسلام آباد(عالمین نیوز)صدر مملکت عارف کی جانب سے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کر دیئے گئے جس میں کہاگیاہے کہ اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر کے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔جمعرات کو لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ چھاتی کا کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کی جان لے لیتا ہے، پہلی سٹیج پر تشخیص ہونے کی صورت میں تقریبا 98 فیصدخواتین اس مرض سے صحتیاب ہو جاتی ہیں۔صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں اس مرض کی وجہ سے شرح اموات دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت زیادہ ہے، پاکستان میں زیادہ شرح اموات کی وجہ چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ میڈیا خواتین میں اس مرض کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ میڈیا اکتوبر میں فلاحِ عامہ کے پیغامات، ٹاک شوز اور اخبارات میں مضامین کے ذریعے آگہی پیدا کرے۔صدر مملکت کی نیوز کاسٹرز، اینکرز اور ٹاک شوز میں مہمانوں سے اکتوبر کے مہینے میں پنک ربن پہننے کی اپیل کی ہے۔