یہ ضروری ہے کہ بوڑھوں کے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کیا جائے، وفاقی وزیر شیریں مزاری

یہ ضروری ہے کہ بوڑھوں کے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کیا جائے، وفاقی وزیر شیریں مزاری

اسلام آباد(عالمین نیوز)عمر رسیدہ افراد کے عالمی دن پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ بوڑھوں کے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کیا جائے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ بوڑھوں کے ساتھ عزت اور وقار کا سلوک کیا جائی-وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز بل 2020 کا مسودہ تیار کیا ہے، جو اس وقت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ قانون اس امر کو یقینی بنائے گا کہ بوڑھے معنی خیز زندگی گزار سکیں۔