بھارتی فوج نے  گذشتہ ماہ ریاستی دہشتگردی کی  مختلف کارروائیوں میں  18 کشمیریوں کو شہید  جبکہ16 افراد کو زخمی کیا

بھارتی فوج نے  گذشتہ ماہ ریاستی دہشتگردی کی  مختلف کارروائیوں میں  18 کشمیریوں کو شہید  جبکہ16 افراد کو زخمی کیا

 سرینگر:.قبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے  گذشتہ ماہ ریاستی دہشتگردی کی  مختلف کارروائیوں میں  اٹھارہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  مذکورہ دورانیے میں   ہونیوالی شہادتوں کے نتیجے میں  دو خواتین بیوہ اور  چار بچے یتیم ہوے، رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں  کم از کم  سولہ افراد زخمی ہوے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے  پر امن مظاہرین  پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوے 88  بیگناہ افراد کو گرفتار کیا   جبکہ چودہ رہائشی گھروں کو تباہ کیا۔ دریں اثنا بھارتی  فوجیوں نے  گذشتہ چھ ماہ کے دوران تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران  ایک سو اڑتالیس کشمیریوں کو شہید کیا۔