چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا مظفر گڑھ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

 متاثرہ خاندان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور زیادتی کا شکار بچے زین العابدین، والدہ زہرہ پروین اور بھائی شعیب سے ملاقات کی

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا مظفر گڑھ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ملتان بیلٹ میر ہزار جتوئی مظفر گڑھ میں 14 سالہ بچے زین العابدین سے زیادتی اور گولی مارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور زیادتی کا شکار بچے زین العابدین، والدہ زہرہ پروین اور بھائی شعیب سے ملاقات کی۔ بیورو ٹیم نے ہسپتال کے ایم ایس، ڈی ایم ایس اور وارڈ انچارج سے ملاقات کرکے متاثرہ بچے کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کرنے کا کہا۔ اس حوالے سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ طے کے والدین کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور حکومت پنجاب کی طرف سے ہر متعلقہ پولیس حکام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزمان میں سے 2 ملزمان امین عرف مینا، شفتر کورائی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 1 ملزم عمر کورائی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے پولیس کو بچے کی فیملی کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔