میاں اسلم اقبال سے گلوبل سیمنٹ کے سی ای او زاہد ندیم کی ملاقات، نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے حصول کے امور پر بات چیت

این او سی کے اجراء میں سرخ فیتے کی رکاوٹ دور کریں گے، ون ونڈو کی سہولت دیں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

میاں اسلم اقبال سے گلوبل سیمنٹ کے سی ای او زاہد ندیم کی ملاقات، نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے حصول کے امور پر بات چیت

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے گلوبل سیمنٹ حبیبِ رفیق گروپ کے سی ای او زاہد ندیم نے ملاقات کی۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے حصول کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگنے سے صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں سرخ فیتہ کی رکاوٹیں دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو کی سہولت دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، متعلقہ محکموں کااین اوسی کے اجراء کے عمل میں تساہل سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔متعلقہ محکموں کو مقررہ مدت کے اندر این او سی کے اجراء کا پابند بنائیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔سرمایہ کاری کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے مٹائیں گے۔ڈپٹی سیکرٹری کامرس وفوکل پرسن معید رانا بھی ملاقات میں موجود تھے۔