تائیوان میں ٹرین حادثہ، 36 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ٹرین کی 4 بوگیاں شہر ہوالیئن کی ایک ٹنل میں پٹری سےاتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئیں

تائیوان میں ٹرین حادثہ، 36 افراد ہلاک

تائیوان کی ٹنل میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 36 افراد ہلاک اور 72 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹرین کی 4 بوگیاں شہر ہوالیئن کی ایک ٹنل میں پٹری سےاتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ ٹنل میں پیش آنے کے سبب ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، 4 بوگیوں سے 80 سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔