ٹینس کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹو کولز میں سہولت حاصل

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اگر ویکسی نیشن کرائی ہے تو انہیں ٹورنامنٹ میں براہ راست انٹری ملے گی

ٹینس کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹو کولز میں سہولت حاصل

ٹینس کے کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹو کولز میں سہولت دے دی گئی، کھلاڑیوں کو ویکسی نیشن کی صورت میں سہولت ملے گی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اگر ویکسی نیشن کرائی ہے تو انہیں ٹورنامنٹ میں براہ راست انٹری ملے گی۔ اے ٹی پی نے ٹیسٹ کے استثنیٰ کی لسٹ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلین اوپن کی طرح قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔