امیتابھ بچن نے کورونا ویکسین لگو الی

امیتابھ بچن نے کورونا ویکسین لگو الی

با لی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے کورونا ویکسین کی اپنی پہلی خوراک لے لی ہے۔ ویکسین لگوانے سے متعلق تجربات کو اداکار کی جانب سے  جمعہ کی صبح اپنے بلاگ پر شئیر بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ امیتابھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اس بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انہوں نے آج دوپہر کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی ہے! سب ٹھیک ہے۔

 

 بگ بی نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کو چھوڑ کر ان کی فیملی کے سارے افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔ امیتابھ نےویکسین لگواتے ہوئے لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ سفید رنگ کا کُرتا پاجاما پہنے نظر آر ہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پچھلے سال امیتابھ، اُن کے بیٹے ابھیشیک، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔ اس بیماری کے سبب پہلے امیتابھ، بیٹے ابھیشیک، بہو ایشوریا رائے اور پھر پوتی آرادھیا کو اسپتال داخل ہونا پڑا تھا۔