ہیلی بالڈون نے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہ بتادی

ہیلی بالڈون نے ورچوئل انٹرویو میں سوشل میڈیا سےہونے والے اپنےان تجربات کے بارے میں بات کی جو ان کے ٹوئٹر چھوڑنے کا سبب بنے

ہیلی بالڈون نے ٹوئٹر چھوڑنے کی وجہ بتادی

معروف امریکی ماڈل ہیلی بالڈون نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر اب ایک زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے سے موازنے کا رجحان بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ ہیلی بالڈون نے ورچوئل انٹرویو میں سوشل میڈیا سےہونے والے اپنےان تجربات کے بارے میں بات کی جو ان کے ٹوئٹر چھوڑنے کا سبب بنے۔ سپر ماڈل بالڈون جنہوں نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل سے وی لاگنگ کا آغاز کیا تھا، ڈاکٹر کلیمونس سے ورچوئل انٹرویو میں سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے بارے میں بات کی۔

 

ہیلے نے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پوپ گلوکار جسٹن بیبر سے ان کی شادی بہت متاثر ہوئی۔ ہیلی بالڈون نے بتایا کہ جسٹن سے ان کی شادی کے بعد، جسٹن کی سابقہ محبت سیلینا گومز کے مداح اکثر ان کے ساتھ جسٹن کی تصاویر سامنے لائے۔ ماڈل نے کہا کہ ’میں گزشتہ 2 سے ڈھائی سال سے اپنے لیے سوچتی ہوں ، خاص طور پر شادی کرنے کے بعد کہ سوشل میڈیا نے مجھے کس حد تک متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسا موازنہ کیے جانے پر مجھے افسوس ہوتا تھا۔ ماڈل نے کہا کہ میرے لیے سب سے تکلیف دہ چیز موازنہ تھی، یہ رجیب احساس ہے کہ آپ کا کسی سے موازنہ کیا جائے کہ آپ اس کے مقابلے میں کیسے نظر آتے ہیں ، کیسے بات کرتے ہیں ۔