معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے

سٹی 42: معروف گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے، بیٹے عمران شوکت نےوالد کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ فوک گلوکار شوکت علی جو سی ایم ایچ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے، شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی تھی۔ شوکت علی کے صاحبزادے امیر شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا جگر کام کرنا چھوڑ گیا ہے، ڈاکٹرز نے بھی جواب دیدیاہے، وہ سب سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔  واضح رہے شوکت علی کو دو سالوں سے جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ پچھلے سترہ روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج رہے۔جہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر ان کا علاج کیاجارہاتھا۔