گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالےسے جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے، شیخ رشید احمد

گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالےسے جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاچن بارڈر پر سکاوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو گلگت بلتستان سکائوٹس ہیڈکوارٹر آمد پر کیا۔ سکائوٹس ہیڈکوارٹرز آمد پر وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو جی بی سکاوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل جی بی سکاوٹس ضیا الرحمن بھی موجود تھے

وزیر داخلہ نے جی بی سکاوٹس کی گلگت بلتستان کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاچن بارڈر پر سکاوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔

گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائیں  گے