ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4858 کیس،40 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4858 کیس،40 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 اموات ہوئیں جن میں سے 19 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 858 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے اسکردو میں 25 فیصد, پشاور میں 26 فیصد،لاہور 21 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 55 فیصد,کراچی میں 57 فیصد،پشاور میں 29 فیصد اور گلگت میں 33 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 56 ہزار 414 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 18 ہزار 618,

پنجاب میں 20 ہزار 49, خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 338،اسلام آباد میں 3 ہزار 76، بلوچستان میں 2 ہزار 83،گلگت بلتستان میں 945, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 305 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 20 ہو چکی ہے۔

بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 318 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 213 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891, بلوچستان میں 30 ہزار 502, گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212, اسلام آباد میں 88 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 44 ہزار 848،پنجاب میں 3 لاکھ 57 ہزار 735 اور سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 21 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 11 ہزار 67 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 803 اموات،بلوچستان میں کل 328 اموات، گلگت بلتستان میں 147 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 628 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 889 مریض زیر علاج ہیں