اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے، چین

 اگر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے، چین

بیجنگ: چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق چینی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہں بیٹھیں گی ۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین کا کہناہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا۔

دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انتونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے۔ان کی حفاظت کےحوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے ۔

واضح رہے کے  امریکی اسپیکر برائے ایوان نمائندگان نینی پلوسی اس وقت چار ایشیا ئی ممالک کے دورے پر ہیں اور تائیوان جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

تائیوانی حکام کے مطابق نینسی پلوسی ایک روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں گی تاہم اس حوالے سے وقت اور دن کا تعین حتمی نہیں۔