محکمہ فشریز کے زیر اہتمام ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں فش فیسٹیول کا انعقاد  

اس فیسٹیول میں فش سے متعلق آگاہی، فش پروسیسنگ، میرین فش ورائٹی، گفٹ تلاپیہ، کیٹ فش، جھینگہ، پام فلیٹ فش، فش کوکنگ کے مختلف طریقہ جات،میرینیٹڈ فش وغیرہ پر بات کی گئی

محکمہ فشریز کے زیر اہتمام ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں فش فیسٹیول کا انعقاد  

لاہور : محکمہ فشریز کے زیر اہتمام ٹولینٹن مارکیٹ شادمان، لاہور میں فش فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔اس فیسٹیول میں فش سے متعلق آگاہی، فش پروسیسنگ، میرین فش ورائٹی، گفٹ تلاپیہ، کیٹ فش، جھینگہ، پام فلیٹ فش، فش کوکنگ کے مختلف طریقہ جات،میرینیٹڈ فش وغیرہ پر بات کی گئی۔اس تقریب میں ایکس ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب افتخار قریشی اور ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات بھی موجود تھے۔اس فیسٹیول میں مختلف فش ریسپیز کے متعلق بتایا گیا اور کوکنگ کے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا اور پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات نے انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر  ڈاکٹر سکندر حیات نے محکمہ ہذا کے پبلسٹی ونگ کو ہدایات جاری کیں کہ اس طرح کے فش فیسٹیول پورے پنجاب میں منعقد کروائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشریز عوام کو معیاری پروٹین کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فشریز، پنجاب نے فش کی غذائی اہمیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فش میں موجود اومیگا-۳ ایک اہم غذائی جزو ہے جو بیماریوں کے خلاف ایک موثر ہتھیار ہے۔