ویمنز فٹبال؛ انگلینڈ نے لٹویا کو0-20سے ہراکر تاریخ رقم کردی

ویمنز فٹبال؛ انگلینڈ نے لٹویا کو0-20سے ہراکر تاریخ رقم کردی

لندن(سپورٹس ڈیسک):  ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میں انگلینڈ نے لٹویا کو 0-20 سے ہراکر تاریخ رقم کردی۔ ایلن وائٹ نے آل ٹائم اسکورر کا ریکارڈ بھی قبضے میں کرلیا، وائٹ نے ابتدائی 2 گول داغ کر کیلی اسمتھ کے 46 گولز کا ملکی ریکارڈ برابر کیا،پھر ہیٹ ٹرک بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بیتھ میڈ اور الیسا روسو نے بھی ہیٹ ٹرکس بنائیں، لورین ہیمپ نے 4 گول کیے۔

یہ گروپ ’’ڈی‘‘ میں انگلینڈ کی 6 میچز میں چھٹی فتح ثابت ہوئی،ٹیم اب تک53 گول بنا چکی جبکہ اس کیخلاف صرف ایک گول بنا ہے۔