’ریڈ نوٹس‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

’ریڈ نوٹس‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

کیلیفورنیا (شوبز ڈیسک):سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ریڈ نوٹس‘ دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈوین جانسن، ریان رینلڈز اور گیل گیڈوٹ کی اداکاری میں بننے والی اس ایکشن فلم کو دنیا بھر میں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فلم ’برڈ باکس‘ کو حاصل تھا جسے دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔

پچھلے ہفتے نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ نوٹس نے اپنے افتتاحی دن پر ہی سب سے زبردست آغاز کیا۔ ریڈ نوٹس کے سامعین کا اسکور 92 فیصد ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by therock (@therock)

امریکی اداکار ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ریڈ نوٹس اب نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے جو اسے باضابطہ طور پر اسٹریمنگ میں نمبر 1 ’آل ٹائم مووی‘ بناتی ہے۔