نمز کی فیکلٹی اور طلباءکی ڈینگی بارے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی قومی کوششوں میں شمولیت

 نمز کی فیکلٹی اور طلباءکی ڈینگی بارے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی قومی کوششوں میں شمولیت

راولپنڈی:نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز ) کے پرو وائس چانسلر اکیڈمکس میجر جنرل (ریٹائرڈ) سلیم احمد خان نے ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے طلباءکا کردار ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلائو روکنے میں ایک عمل انگیز کا کام کر سکتا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاںنمز کے پی ڈبلیو ڈی کیمپس میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام ڈینگی کی آگاہی اور اس کی منتقلی کو روکنے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ طالب علموں میں ایسی مہمات چلانے کی بڑی صلاحیت اور مہارت ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے آج اپنی پریزنٹیشنز اور چھوٹی دستاویزی فلموں کے ذریعے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباءنے بڑی حیران کن پریزنٹیشن دی ہے اور سب کچھ بڑے شاندار طریقے سے کیا گیا۔انہوں نے فیکلٹی اور طلباءکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ مہم ڈینگی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں متعلقہ حکام کی کوششوں کو مزید تقویت دے گی کیونکہ احتیاطی تدابیر اس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں معاون ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے پبلک ہیلتھ، ملٹی ڈسپلنری سائنسز اور سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے فیکلٹی ممبران اور طلباءکو ڈینگی آگاہی مہم میں سرگرم رہنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کی سرگرمیوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ پرو وائس چانسلر نے مختلف شعبہ جات کے مابین دستاویزی فلمیں،

ویڈیوز بنانے یا ڈینگی آگاہی پمفلٹ ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں مختلف پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءکو شیلڈز بھی دیں ۔ شعبہ پبلک ہیلتھ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز،

اسلام آباد نے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق جنوری سے انسداد ڈینگی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی بیماری پر طلباءکی شمولیت کے بغیر قابو نہیں پایا جا سکتا جو اپنے گھروں اور کمیونٹی میںڈینگی کی روک تھام کے پیغامات پھیلانے میں صف اول کا کردار اداکر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 23 فیصد 20 سے 29 سال کی عمرکے درمیان تھے اور ان میں سے زیادہ تر یونیورسٹی کے طلباءتھے۔ انہوں نے مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ڈینگی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے نمز کے گرد و نواح میںڈینگی آگاہی بینرز، سٹینڈیز اور فلائیرز ڈیزائن کرنے میں طلباءکی محنت کو سراہا ۔

اس موقع پر طلباءنے قبل ازیں اپنی دستاویزی فلموں اور پریزنٹیشنز میں ڈینگی کے پھیلائوکی و