برطانیہ میں طوفان، 30 ہزار  گھر 5 روز سے بجلی سے محروم

برطانیہ میں طوفان، 30 ہزار  گھر 5 روز سے بجلی سے محروم

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک):  برطانیہ میں برفباری اورطوفانی ہواؤں کے 5روز بعد بھی 30ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شمالی علاقوں اوراسکاٹ لینڈ کے کچھ علاقوں میں ایک ہفتے قبل آنے والے طوفان کے بعد سے30ہزار گھروں کوبجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں کو بجلی کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔ برطانیہ میں برفانی طوفان اورہواؤں سے مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔