سالِ نو پر اسٹورٹ براڈ اور مولی کنگ نے منگنی کرلی

34 سالہ اسٹورٹ براڈ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2021 کے آغاز اس سے بہتر انداز سے نہیں ہوسکتا تھا

سالِ نو پر اسٹورٹ براڈ اور مولی کنگ نے منگنی کرلی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ نے گرل فرینڈ اور گلوکارہ و ماڈل مولی کنگ سے سالِ نو پر اچانک ہی منگنی کر کے سب کو حیران کردیا۔ اسٹورٹ براڈ اور مولی کنگ نے منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔34 سالہ اسٹورٹ براڈ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2021 کے آغاز اس سے بہتر انداز سے نہیں ہوسکتا تھا۔دوسری جانب 33 سالہ مولی کنگ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ڈائمنڈ رِنگ دکھاتے ہوئے وہی تصویر شیئر کی اور اسٹورٹ براڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی تمام عمر آپ کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہوں۔

 

انہوں نے نئے سال کے آغاز کو ’جادوئی‘ قرار دیا اور کہا کہ میں ابھی تک غیر یقینی محسوس کررہی ہوں۔ خیال رہے کہ مولی اور اسٹورٹ پہلی بار مارچ 2018 میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے اور تب ہی سے ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔