دانش سکولز اتھارٹی کی کارکردگی تسلی بخش ہے: ڈاکٹر مراد راس

دانش سکولز اور سینٹرز آف ایکسلنس میں طلباء کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر سہولیات میں اضافہ کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب

 دانش سکولز اتھارٹی کی کارکردگی تسلی بخش ہے: ڈاکٹر مراد راس

 لاہور :وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلنس کے حوالے سالانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکولز اتھارٹی کی کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ہر محکمہ میں معاملات کو بہتر کرنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے. دانش سکولز اور سینٹرز آف ایکسلنس میں طلباء کی بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر سہولیات میں اضافہ کرنے پر کام کر رہے ہیں. پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹر آف ایکسلنس میں حقیقی معنوں میں مستحق طلباء کو تمام تر بہترین سہولیات کے ساتھ مفت تعلیم دی جاتی ہے.

اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مس سارہ اسلم، وائس چیئرمین پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسلنس مس سمیرا احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسلنس احمر ملک و دیگر شریک تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب دانش سکولز اور سینٹرز آف ایکسلنس کو مزید بہتر اور جدید سہولیات سے لیس بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اور طلباء کے لئے معیاری تعلیم کی فراہمی کا سلسلہ اس طرح جاری رہے گا.

ان سکولوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات موجود ہیں جو یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں. اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کو دانش سکولز کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔