جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم ہونگی: رائےتیمورخان بھٹی

حکومت صوبے میں یکساں بنیادوں پر عوامی فلاح کے کام کرے گی،جنوبی پنجاب کے عوام کے استحصال کا دور ختم ہوچکا، صوبائی وزیر کھیل پنجاب

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم ہونگی: رائےتیمورخان بھٹی

لاہور : صوبائی وزیر کھیل، ا مور نوجوانان، آثارقدیمہ وسیاحت پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، سیکرٹریٹ کے قیام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو مبارکبادپیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پراپنے بیان میں کیا، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے عوام کی محرومیاں ختم ہونگی، جنوبی پنجاب کے عوام کے استحصال کا دور ختم ہوچکا،وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، محکمہ سپورٹس جنوبی پنجاب میں کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر بنا رہا ہے،ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں کھلاڑیوں کے لئے تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت صوبے میں یکساں بنیادوں پر عوامی فلاح کے کام کرے گی،مخالفین جتنا بھی پروپیگنڈہ کرلیں تبدیلی کا سفر جاری رہے گا، ٹیکس فری بجٹ کا منظور ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں مبارکباد کی مستحق ہیں،صوبہ کے بجٹ کا 33 فیصد تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام پر صرف کیا جائے گا، سیکرٹریٹ میں افسران کی تعیناتی سے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا،وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے اقدامات سے جنوبی پنجاب میں حقیقی تبدیلی آئے گی