صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہونی چا ہیے : سید رفاقت علی گیلانی

مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھاجائے اورمقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی کو یقینی بنایاجائے: وزیر اعلیٰ پنجا ب کے سیاسی معاون خصوصی

صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہونی چا ہیے : سید رفاقت علی گیلانی

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجا ب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہونی چاہیے ۔ مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھاجائے اورمقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ ہرحال میںکیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کو گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ حقیقی بنیادوں پرریلیف مہیاکیاجاسکے۔انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹوں پر من وعن عمل درآمد کروایا جائے صارفین کو مقرر کردہ ریٹ سے ہٹ کر اشیاءکی دسیتابی کی شکایت قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میںلائی جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھرمیںاشیاءضروریہ کی فروختگی کے عمل کی جانچ پڑتال کی جس پر متعدد دوکاندار مہنگے داموں اشیاءفروخت کررہے تھے جنہیں 8لاکھ 12روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔