آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ پر آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد

11بجے صبح ڈسٹرکٹ جیل نارووال اور 01 بجے دوپہر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ پر وارڈر نے کنٹرول روم سے واکی ٹاکی کے ذریعے دہشت گردوں کے اچانک حملے سے آگاہ کیا

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ پر آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ پر آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد
1
1

لاہور:  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ جیل نارووال اور ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ پر آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لاء انفورسمنٹ سے منسلک تمام اداروں نے شرکت کی۔ایمرجنسی پلان بنایا گیا تاکہ جیلوں میں دہشت گردوں کے حملے کی فرضی صورتحال پیدا کی جاسکے۔11بجے صبح ڈسٹرکٹ جیل نارووال اور 01 بجے دوپہر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ پر وارڈر نے کنٹرول روم سے واکی ٹاکی کے ذریعے دہشت گردوں کے اچانک حملے سے آگاہ کیا اورسائرن بجانے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔دونوں جیلوں کو مکمل لاک آپ کر دینے کے بعد تمام وارڈر اور افسران کی جانب سے مستعد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔پولیس وائرلیس کنٹرول اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول کو واقعہ کی اطلاع کی گئی۔

ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی تمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں اور آئی ایس برانچ کے اہلکار فوری طور پر جیلوں میں پہنچ گئے۔ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ وارڈرز نےجیلوں کی عمارتوں کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔تاکہ دہشت گردوں کے حملے کو روکا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار وں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا۔ایمرجنسی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نبٹا گیا اور دہشت گردوں کو منتشر کیا گیا۔ دونوں جیلوں پر آدھے گھنٹے کے بعد کلیئرنس الارم بجنے کے بعد موک ایکسائز اختتام پذیر ہو گئیں۔ایکسائز کے دوران معمول کے ایمرجنسی پلان کے ساتھ بمب ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے آتش گیر مواد اور خود کش جیکٹس کو تلف کیا گیا۔