اینٹی کرپشن لاہور ریجن (اے)کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

جعلی کاغذات بنا کر شہری کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتارلیا

اینٹی کرپشن لاہور ریجن (اے)کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی

لاہور: اینٹی کرپشن لاہور ریجن ( اے)کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کامیابی۔جعلی کاغذات بنا کر شہری کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتارلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں اور اشتہاری ملزمان کو ہر قیمت پر گرفتار کر قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ان کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے کرپٹ عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کاغذات بنا کر شہری کو کروڑوں روپے کی جائیداد سے محروم کرنے والے گروہ کے سرغنہ رفاقت علی کو گرفتار کر لیاملزم رفاقت علی نے جعلی کاغذات بنا کر شہری کی 56کنال آراضی مالیتی 10کروڑ روپے ہتھیا لی تھی۔جس پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے بعد از انکوائری ملزمان رفاقت علی،ذاکر علی اور نائب تحصیلدار عارف کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن انکوائری میں موضع سادھوکی میں ملزمان کی جانب سے 10کروڑ مالیت کی 56کنال اراضی کا فراڈ ثابت ہوا تھا جس پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر 13/2020 درج کیا۔

اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر کیفی نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور اس مقدمہ کے دیگر ملزمان کی بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا-