ہ 21-2020 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ برآمدی ہدف حاصل کرلیا ہے، چوہدری فواد حسین

ہ 21-2020 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ برآمدی ہدف حاصل کرلیا ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 21-2020 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ برآمدی ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏الحمد للہ 18 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات کا ہدف سال 21-2020 میں حاصل کیا گیا ہے، اگر سروس سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں تو یہ 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہیں۔ انشاللہ آئندہ سالوں میں پاکستان کا ایکسپورٹر پاکستان کے معاشی استحکام کا اہم ستون ہو گا