ایچ ای سی ملک بھرمیں ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخرکرنے پرراضی

ایچ ای سی ملک بھرمیں ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخرکرنے پرراضی

کراچی: ایچ ای سی ملک بھرمیں ایسوسی ایٹ اورچارسالہ ڈگری موخر کرنے پرراضی ہوگیا۔

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان ملک بھر کی جامعات اورکالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ بی ایس گریجویشن پروگرام موخر کرنے پرراضی ہوگیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہوگا۔  یہ رضا مندی جمعہ کی صبح ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرزکے منعقدہ اجلاس میں ظاہرکی گئی۔

اس اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کی نمائندگی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل نے کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرزکی نمائندگی قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کررہے تھے جبکہ ملک بھر کی 150 کے قریب سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس کے بعد  بات کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے تصدیق کی کہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور تمام جامعات کی جانب سے اس حوالے سے دیے گئے دلائل پرایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایچ ای سی ایک سمری تیار کرکے سرکولیشن کے ذریعے کمیشن ممبران کو بھیجے گی اوراراکین کی منظوری سے دونوں پروگرام کے موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا انھوں نے واضح کیا کہ کمیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔