ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی سنچری،ندا ڈارپہلی پاکستانی بولر بن گئیں

 ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی سنچری،ندا ڈارپہلی پاکستانی بولر بن گئیں

لاہور: ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی بولر بن گئیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں ڈینڈرا ڈوٹن ندار ڈار کا 100واں شکار بنیں، انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے والی پانچویں ویمن کرکٹر ہیں۔یاد رہے کہ ابھی مرد بولرز میں سے کسی نے 100وکٹیں نہیں اڑائیں، شاہد آفریدی 97 شکار کر چکے ہیں۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ندا ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو یہ کامیابی مسلسل لگن اور محنت کے نتیجہ میں حاصل ہوئی، وہ پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں۔